راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخارنے کہاہے کہ ملکی عدالتیں آزاد ہیں اور ملک کامستقبل جمہوریت میں ہی ہے۔پر یس بریفنگ کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ رات بارہ بجے عدالتیں کھلیں اور یہ تاثر پیداہوا کہ شاہدمارشل لا کی تیاری کی جارہی ہے؟ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی ،کیاعدالتیں فو ج کے ماتحت ہیں،ہماری عدالتیں آزاد ہیں اور انہوں نے جو کچھ بھی کیا اپنے طورپر کیا ہے۔انہوں نے مارشل لا کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی بقا صرف جمہوریت میں ہے اور آرمی چیف خود بھی متعدد مواقع پر یہ واضح کر چکے ہیں،جمہوریت میں ہی پاکستان کامستقبل ہے اور ہم سب نے مل کر جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔
ملکی عدالتیں آزاد، ملک کامستقبل جمہوریت میں ہی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر








