بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوج پر الزام تراشی،ایکشن لینا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخارسے پریس بریفنگ کے دوران جب سوال کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے گوجرانوالہ کے جلسے میں 14مرتبہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا نام لیا مگر فوج نے کوئی ایکشن نہیں لیا کیا اب 28بارافسران کا نام لیں گے تو ایکشن لیا جائے گا ؟تو انہوں نے کہاکہ اس پر اقدامات کس نے لینے ہیں،اگر فوج یا ادارے کے بارے میں کچھ کہا جارہا ہے تو اس کا ذمہ دارکون ہے؟یقیناً حکومت وقت ذمہ دار ہے ،حکومت کے اندر ایسے ادارے ہیں جنہوں نے ایکشن لینا ہوتا ہے اور انہیں لینا چاہیے ،جب فوج کسی کو کچھ کہتی ہے تو الزام آتاہے کہ آپ نے حدود سے تجاوزکیا ہے۔