اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا پر گزشتہ پانچ روز سے ’’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘ کا ہیش ٹیگ تقریباً 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ کا ٹرینڈ پانچویں روز بھی تقریباً 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور اب تک 60 لاکھ سے زائد افراد اس ٹرینڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے ٹرینڈ ’’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘ 5 روز گزرنے کے بعد بھی تقریباً 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور لاکھوں افراد اس ٹرینڈ میں شامل ہوچکے ہیں جب کہ یہ سلسلہ مزید بڑھتا جارہا ہے۔گزشتہ 5 روز سے ’’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘ کے ٹرینڈ کو ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر استعمال کیا جا رہا ہے جس میں مبینہ طور پر غیر ملکی مداخلت کے ذریعے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی سازش کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے اور جلد از جلد نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور اس مطالبے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سرفہرست ہیں۔









