کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بینک یکم مئی کو چھٹی کے تناظر میں آج سے 3 روز (پیر) تک بند رہیں گے۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق آج بروز ہفتہ اور کل اتوار کو ملک بھر کے بینک، سٹیٹ بینک اور سٹاک مارکیٹیں ہفتہ وار تعطیل کے سبب معمول کے مطابق بند رہیں گے تاہم پیر کو عالمی یوم مزدور (یکم مئی) کے سبب ایک اور عام تعطیل آ رہی ہے جس کے سبب اب بینک 3 روز بند رہیں گے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹیکس وصولی کیلئے ہفتہ اور اتوار کو بینکوں کی مخصوص برانچز اور نیشنل بینک اور سٹیٹ بینک کے مخصوص دفاتر کھلے رہیں گے۔









