اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر،اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ اوگرا کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی۔
ذرائع کاکہناہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں ،وزیر خزانہ اوگراسفارشات پر وزیراعظم سے مشاورت کریں گے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا،آئندہ 15 دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات12 بجے بعد ہو گا۔









