قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ دل خوش ہو گیا، ویل ڈن بوائز۔
شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کے نام رہا۔
The day belongs to the man @FakharZamanLive. What a way to finish, from the first ball to the last. Well supported by @babarazam258 and @iMRizwanPak. Dil khush ho gya boys well done! #PAKvsNZ
🇵🇰 🇳🇿— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 30, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی گیند سے آخری گیند تک شاندار انداز میں اختتام کیا۔
بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی طرف سے اچھی سپورٹ ملی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
فخر زمان نے اس میچ میں 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔









