پاکستانی معروف ڈرامہ، فلم و تھیٹر اداکار عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا پر والد کی وفات پر موصول ہونے والے طویل تعزیتی پیغام سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔
عثمان خالد بٹ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ اُن کے والد کی وفات پر اُنہیں ایک طویل، 3 پیراگراف پر مشتمل تعزیتی پیغام موصول ہوا تھا۔
One of the most unintentionally hilarious things that happened in the aftermath of Abbu’s passing was that I got a three-paragraph condolence message I am 99.9% sure was written by ChatGPT.
— Osman Khalid Butt 🇵🇸 (@aClockworkObi) May 1, 2023
عثمان خالد بٹ کا اپنے اس ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ ابو کے انتقال کے بعد ہونے والی سب سے غیر متوقع مزاحیہ چیزوں میں سے ایک یہ تھی کہ مجھے تین پیراگراف پر مشتمل ایک تعزیتی پیغام ملا جس کا مجھے 99.9 فیصد یقین ہے کہ یہ ChatGPT سے لکھوایا گیا پیغام تھا۔
عثمان خالد بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں یہ نہیں بتایا کہ اُنہیں یہ طویل پیغام کس نے بھیجا تھا۔
Inna lillahi wa inna ilayhi raji’un.
Our beloved father, Dr. Khalid Said Butt, passed away peacefully on the night of the 13th. As per his wishes, his Namaz-e-Janaza (funeral prayers) will be held at 2:30 pm on Friday at Khalid Masjid, Cavalry Ground Extension, Lahore. pic.twitter.com/fabOAwiteu
— Osman Khalid Butt 🇵🇸 (@aClockworkObi) April 13, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے وسط میں اداکار عثمان خالد بٹ کے والد انتقال کر گئے تھے۔
عثمان خالد بٹ نے اس افسوسناک خبر کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔









