بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

کراچی:ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور نئی قیمت 1990 امریکی ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں برقرار رہنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 221000 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قدر 189472 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ قیمتیں بالترتیب 130 روپے اور 111.45 روپے کے اضافے کے بعد 2730 روپے اور 2340.53 روپے ہو گئی ہے۔