ریاض (وقار نسیم وامق)حال ہی میں ارجنٹائن کو فٹ بال ورلڈ کپ جتوانے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی گزشتہ روز اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب پہنچ گئے۔
سٹار فٹ بالر نے فیملی کے ہمراہ دارالحکومت ریاض کے تاریخی دراعیہ کے علاقے کا دورہ کیا اور عرب ثقافت اور تہذیب و تمدن سے بھرپور علاقے کی سیر کی، اس دوران میسی سعودی شہریوں میں گھل مل گئے۔











