بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور کے زیراہتمام عالمی یوم رقص بھرپورطریقے سے منایا گیا

بہاولپور(وحیداحمد) پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور کے زیراہتمام عالمی یوم رقص بھرپورطریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پرایک رنگارنگ تقریب منعقدکی گئی جس میں مقامی فنکاروں نے علاقائی لوک رقص پیش کیا۔ صوبائی وزیربرائے ثقافت عامرمیراورسیکرٹری اطلاعات وثقافت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اور ایگزیکٹوڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل محمدمحبوب عالم کی زیرسرپرستی پورے پنجاب میں عالمی یوم رقص کی تقاریب منعقدکی گئیں جس کا مقصدعلاقائی رقص کا فروغ اورفنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل بہاول پورسجادحسین نے اس موقع پرکہا کہ لوک رقص ہماری ثقافت سے جڑے ہوئے قدیم عناصرمیں نمایاں اہمیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ رقص کی خوبصورتی یہ ہے کہ ہرعلاقے اورخطے کا اپنا مخصوص انداز ہے۔