اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی ایک ماہ کیلئے ایک روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہو گی،درخواست مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے جمع کرائی گئی ،منظوری کی صورت میں صارفین پر 9 ارب 90 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
چیئرمین نیپرا کاکہناہے کہ بجلی کی ڈیمانڈ کم ہونے سے اس سال 28 فیصد برآمدات گری ہیں۔پاور ڈویژن حکام نے کہاکہ اس سال مارچ میں ہماری کل طلب 19 ہزار میگاواٹ رہی ۔
سی پی پی اے نے کہاکہ رواں سال مارچ میں بجلی کی طلب گزشتہ سال سے 23 فیصد کم رہی ،طلب میں کمی کی وجہ موسم اور قیمتیں زیادہ ہونا ہے۔
نیپرا اتھارٹی نے کہاکہ اگر طلب کم ہے تو لوڈشیڈنگ زیرو کیوں نہیں کی ،جب آر ایل این جی کی طلب کم ہے تو لوڈشیڈنگ زیروکرتے ،لوڈشیڈنگ زیرو کرتے تو کیپسٹی پیمنٹ کم ہو جاتی ۔









