بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کراچی کا موسم گرم ہے، 290 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ حارث رؤف، احسان اللہ اور اسامہ میر کو آج نہیں کھلایا جارہا۔

بابر الیون

پاکستان ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، آغا سلمان، محمد نواز، شاہین آفریدی، محمد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ول ینگ، ٹام بلنڈل، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ہینری نکولس، کول میک کونہل، ایڈم مِلن، ہینری شپلی، اِش سوڈھی اور میٹ ہنری شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز میں اب تک گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے۔

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں 289 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر حاصل کیا اور دوسرے ون ڈے میں 337 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹ پر پورا کر کے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کی تھی۔