بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج 1700 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا 1457 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 929 روپےکا ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالراضافےسے2015 ڈالرفی اونس ہوگیا ہے۔