سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کے دل سے پاکستانیوں کی محبت نہ نکل سکی۔سوشل میڈیا پر انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں بھارتی سابق اوپنر میزبان کو بتارہے ہیں دورے کے بعد ان کی شادی طے تھی، میں نے پاکستان میں کچھ لیڈیز سوٹ اور لیڈیز سینڈلز کی خریداری کا پلان بنایا۔
واضح رہے کہ وریندر سہواگ نے 2004 میں شادی کی تھی اس سے قبل 2003 -2004 کے دوران بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
سہواگ نے بتایا کہ جب وہ لاہور میں سکیورٹی کے ساتھ خریداری کرنے مارکیٹ میں گئے تو دکان سے 30 سے 35 سوٹ خریدے، جوتیاں بھی خریدیں، اسی دوران پیسے دینے کی باری آئے تو دکاندار نے پیسے لینے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ دکاندار نے یہ کہہ کر مجھ سے پیسے لینے سے انکار کردیا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، ہم آپ سے کیسے پیسے لے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسی دوران میں نے دکاندار کو کہا مجھے ایک دو سوٹ فری دے دو لیکن مجھے 30 سے 35 لینے ہیں مگر دکاندار نہیں مانااور اس نے تمام سوٹ مجھے فری میں دیے۔
View this post on Instagram









