اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابات میں عدلیہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر نیوٹرل ہوں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعظم منصوبوں کے بجائے الیکشن کا جلد از جلد انعقاد ممکن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل الیکشن ریفارمز کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے، الیکشن کمیشن کا مالی و انتظامی لحاظ سے خود مختار ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں عدلیہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر نیوٹرل ہوں۔
انتخابات میں عدلیہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر نیوٹرل ہوں،سراج الحق








