بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان،پاک افغان بارڈر پر فوجی قافلے پر حملہ ،7جوان شہید ،جوابی کارروائی میں 4دہشت گرہلاک

میرانشاہ،راولپنڈی(نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان کے قریب پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 7 فوجی شہید ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں 36 سالہ حوالدار طارق یوسف، 34 سالہ سپاہی سلمان وقاص،26 سالہ سپاہی جنیدعلی، 27 سالہ سپاہی اعجاز حسین، 24 سالہ سپاہی محمد جواد امیر، 25 سالہ سپاہی وقار احمد اور 23 سالہ سپاہی سید ارشد علی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے سید ارشد علی کا تعلق صحبت پور، محمد جواد امیر کا چکوال، وقار احمد کا میرپور خاص، اعجاز حسین کا خیرپور، جنید علی کا لیہ اور حوالدار طارق یوسف کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔