کراچی: پاکستان شوبز کی اداکارہ غنا علی جلد اپنی نئی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں شوبز کے مسائل پر بات کرتے ہوئے غنا علی کا کہنا تھا کہ اب اسکرین پر کون سا اداکار کتنا کام کرے گا یہ ان کے سوشل میڈیا فالوورز کو دیکھ کر طے کیا جانے لگا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب انسٹاگرام کے فالورز دیکھ کر اداکاروں کو کام ملتا ہے۔ مگر وہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو نہیں ہیں اور بس اپنے کام سے متعلقہ پوسٹس کرتی ہیں۔
پاکستان کے ڈراموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے غنا کا کہنا تھا کہ غنا علی نے ڈرامہ انڈسٹری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ایک جیسے ڈرامے بن رہے ہیں مگر اب وہ ساس بہو کی کہانیوں میں کام نہیں کریں گی اور نہ ہی کوئی منفی کردار کریں گی۔
View this post on Instagram
غنا کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بعد ایک لمبا عرصہ اداکاری سے بریک لے کر اسکرین پر واپس تو آرہی ہیں مگر اس مرتبہ وہ اپنی شرائط پر کام کریں گی۔
غنا علی کی آنے والی فلم میں ان کے ساتھ مرحوم قوی خان اور عماد عرفانی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ تاخیر کا شکار فلم عید الاضحی پر سینما گھروں میں ریلیز کر دی جائے گی۔









