فیصل آباد(شوبز ڈیسک) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے انسٹااکاونٹ میں تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اپنی منگنی توڑنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کا کہناہے کہ “انہیں اب کسی پر بھروسہ نہیں رہا “۔
جنت مرزا نے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔اِن تصویروں میں جنت مرزا کو دیہات میں خوبصورت نظاروں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے، جس کے کیپشن میں ان کا لکھنا ہے کہ ” یہ واضح کر دوں کہ میں اب واقعی کسی پر بھی بھروسہ نہیں کرتی۔”
View this post on Instagram
انہوں نے ایک اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “گوا جانے کی عمر میں گاؤں جا رہی ہوں۔” جس کی تصویر میں انہیں گاؤں میں چارپائی پر بیٹھے دیکھا جا سکتاہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ رواں برس فروری میں پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلی تھیں۔









