کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ازیکا ڈینیئل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
اداکارہ اور ماڈل ازیکا ڈینیئل نے کیپشن میں لکھا کہ آخر کار میں نے اپنے ملک کیلئے فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو جوائن کرلیا ہے۔
Finally! I decided to jump in for the sake of my country.
Joined @PTIofficial with Sindh President @AliHZaidiPTI
We must get our country out of this mess & back on track of progress as it was under PM @ImranKhanPTI #ImranKhanZindabad#PakistanZindabad pic.twitter.com/uyALXcvq8X— Azekah Daniel (@azekahdaniel1) May 7, 2023
دوسری طرف پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے اداکارہ کو پارٹی میں ویلکم کیا ہے اور کہا کہ اداکارہ کا پارٹی کیلئے فہم اور وژن خوشگوار سرپرائز ہے۔
ازیکا ڈینیئل کو علی زیدی نے گلے میں پی ٹی آئی کا پرچم پہنایا اور پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
Welcome Aboard & best of luck.
I must say that your vision & understanding of @PTIofficial was a pleasant surprise. https://t.co/iG0XkpaN1H— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 7, 2023
خیال رہے کہ ازیکا ڈینیئل نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’چھوٹی‘، ’تیرے میرے بیچ‘ اور ’چیخ‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔









