پاکستان کی معروف پروڈیوسر و ڈائریکٹر عاصمہ اسماعیل بٹ نے اپنے نیشنل ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے پنجاب کے معروف تاریخی کردار “دُلا بھٹی ” کی زندگی پر مشتمل ایک اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے , جس کے سکرپٹ ڈسٹریبیوشن کی تقریب راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد کی گئی، تقریب میں فنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ,اس موقع پر محترمہ عاصمہ اسماعیل بٹ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ڈرامہ سے متعلق بتایا کہ یہ ڈرامہ پنجاب کے شیر دل جوان ” دلا بھٹی “کی جرات مندانہ زندگی پر مشتمل ہے , جس میں ان کی زندگی کے انمول لمحوں اور بہادری کے کارناموں کی عکس بندی کی جائے گی، اس کھیل کی مدد سے نوجوان نسل کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ اپنے قومی ہیروز کے نقش قدم پر چلیں , کیوں کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں , لیکن جو انھیں فراموش کر بیٹھتے ہیں،ناکامی ان کا مقدر بنتی ہے، عاصمہ اسماعیل بٹ کا کہنا تھا کہ فقط بلیک اینڈ وائٹ دور میں دلا بھٹی پر ایک فلم بنائی گئی۔اس کے بعد ہندو پاک میں اس عظیم کردار پر کوئی فلم یا ڈرامہ نہیں بنایا گیا , اس کھیل میں ہدایت کاری کےامور میں خود انجام دوں گی , اس کے لکھاری ارشد چہال ہیں , جب کہ اس اسٹیج ڈرامہ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سلیمان سنی ہونگے، یہ ڈرامہ 26 مئی 2023 کو پیش کیا جائے گا۔ڈرامہ میں ٹی وی اور اسٹیج کے نامور فنکار اس کھیل میں اپنا کردار ادا کریں گے , جن میں فنکار افضال لطیفی ,علی زیب،محبوب الیاس،رضوانہ خان , صوبیہ ,ہنی کلیم خان , جھلک و دیگر شامل ہیں۔
عاصمہ اسماعیل بٹ کاتاریخی کردار “دُلا بھٹی ” کی زندگی پر مشتمل ایک اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کا فیصلہ








