کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے اتارنے کے لیے آئینی تھپڑ مارنا پڑے، جس طرح ایک ضدی بچے کی ضد چھڑانے کے لیے مارے جاتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت تین تلوار پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیا جھوٹ بولنے کراچی آرہے ہیں۔ لوگ پوچھیں گے عمران خان نے ساڑھے تین سال میں کراچی کے لیے کیا کیا؟۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملک کی ضرورت ہے کہ عمران خان کی سیاست دفن ہو۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف ملکی اداروں کے خلاف زبان استعمال نہ کر ے۔









