ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان نے بیٹے، آریان خان کے کپڑوں کے مہنگے ترین برانڈ پر رِدِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے گزشتہ دنوں اپنے بیٹے کے کلوتھنگ برانڈ “ڈیاوول ایکس” کی تشہیر کے لیے فوٹو سیشن کروایا تھا,جس میں دونوں بیٹے اور باپ کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جبکہ آریان خان کا کلوتھنگ برانڈ مہنگا ترین ہونے کے سبب تنقید کی زد میں ہے۔ گزشتہ دنوں شاہ رُخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن کا آغاز کیا۔ اس سیشن میں حصہ لیتے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کے مہنگے ترین برانڈ پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ ڈیاوول ایکس” کے جیکٹ ہزار دو ہزار والے بھی بنادو، یہ والے خریدنے میں تو گھر چلا جائے گا”۔بالی ووڈ نے اپنی بھرپور حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے اس سوال کا جواب دیا۔ شاہ رخ خان کا جواب میں لکھنا تھا کہ “یہ ڈیاوول والے مجھے بھی سستا نہیں دے رہے ہیں، کچھ کرتا ہوں۔”
Yeh D’Yavol X wale log mujhe bhi sasti nahi bech rahe….kuch karta hoon..!! #Jawan https://t.co/PLW9WUd6mg
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) May 6, 2023
واضح رہے کہ آریان خان نے حال ہی میں اپنے برانڈ کی پہلی کلیکشن پیش کی تھی جو کہ مارکیٹ میں آتے ہی معروف برانڈ بن گیا ہے، آریان خان کے برانڈ کے ایمبیسڈر ان کے والد، شاہ رخ خان ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی پہلی کلیکشن مہنگی ترین ہونے کے باوجود ختم ہوگئی ہے۔









