بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اور کتنا گرو گے؟ شوبز شخصیات کا عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل

اداکارہ مایا علی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے اسے قوم کےلیے سیاہ  دن قرار دے دیا۔

مایا علی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر اپنے خیالات کا اظہار  کرتے ہوئے  انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی  جس میں درج تھا کہ عمران خان کی گرفتاری قوم اور پاکستان کے لیے سیاہ  دن ہے، اپنے کپتان اور واحد وزیراعظم کو ان لوگوں کے ہاتھوں میں  ایسے دیکھنا محضکہ خیز ہے، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اور کتنا گروگے؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اسی کے ساتھ اداکارہ نے  دوسری اسٹوری شیئر کی  جو کہ پی ٹی آئی کارکنان کے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کی جانے والی ہنگامہ آرائی سے متعلق ہے،  اداکارہ نے لکھا کہ  میں آپ سب لوگوں سے کہتی ہوں خود کو اور دوسروں کو نقصان نہیں پہنچائیں، دوسروں کی گاڑیوں، دکانوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان نہیں پہنچائیں اور جو کپتان کی حمایت میں گھروں سے باہر نکلے ہیں انہیں بھی نقصان نہیں پہنچائیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں یہ بھی لکھا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور ہمیں بغیر کسی کو نقصان پہنچائے اس معاملے کو سمجھداری سے دیکھنا ہے اور جو لوگ املاک کو نقصان پہنچا کر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہے اور ہم جانتے ہیں وہ کون لوگ ہیں۔

مایا علی نے مزید لکھا کہ اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کریں اور ایک قوم کی طرح اپنے ملک کےلیے ایسے ہی کھڑے رہیں جیسے ہمارے کپتان چاہتے ہیں ۔

اسکرین گریب
 اسکرین گریب

دوسری جانب اداکارہ مریم نفیس نے بھی عمران خان کی گرفتاری پر  ایک اسٹوری شیئر کی جبکہ اداکارہ امر خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر غصے کا اظہار کیا ۔

اسکرین گریب
 اسکرین گریب

ادھر اداکارہ ماہرہ خان نے  ملکی صورتحال  کے  پیش نظر اللہ سے مدد طلب کی۔