اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر فواد چوہدری کا انتہائی حیران کن رد عمل سامنے آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں پیداہونے والی صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ” ملک میں افراتفری پھیلنے کے بہت قریب ہیں ، عمران خان کی جانب سے بہت تحمل کا مظاہرہ کیا گیاہے لیکن جلد ہی وہ اس بہت ہی مشتعل ہجوم کو نہیں روک پائیں گے اور ہم دیکھیں گے ملک میں افراتفری پھیل رہی ہو گی ،درآمد شدہ لیڈرز کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔“
We are inches away from full fledge Civil unrest, @ImranKhanPTI has exercised utmost restraint very soon even he won’t be able to stop this very angry mob and we ll see Country plunging into a civil unrest, imported leaders ll not be able to leave the Country https://t.co/2uJSVzrjmh
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 16, 2022








