بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹام کروز کیساتھ ڈیٹنگ کے افواہوں پر شکیرا کا ردعمل سامنے آگیا

لاس اینجلس(شو بز ڈیسک)ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز جب سے میامی فارمولا ون گرینڈ پریکس میں شکیرا سے ملے ہیں تب سے ہی ان دونوں کے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے سے متعلق افواہیں  زیر گردش کر رہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  کولمبین گلوکاری شکیرا کے قریبی ذرائع نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ” شکیرا نے فارمولا ون گرینڈ پریکٹس میں ٹام کروز کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا لیکن وہ اداکار کو ڈیٹ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ہیں۔”ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ” ٹام کروز واقعی ایک اچھے انسان ہیں اور شکیرا کو ان کی کمپنی بہت پسند آئی لیکن اس وقت گلوکارہ ٹام کروز یا کسی بھی اور کے ساتھ ڈیٹ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہیں، اس وقت گلوکارہ کی تمام تر توجہ اپنے بچوں اور کیریئر پر مرکوز ہے۔”

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کولمبین گلوکارہ شکیرا نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ جیرارڈ پیک کے ساتھ ایک دہائی سے زائد عرصہ رہنے کے بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی۔