بھارت کے معروف اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کہ گزشتہ 10برسوں سے رات کا کھانا نہیں کھایا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں منوج باجپائی نے بتایا کہ انکو آخری مرتبہ رات کا کھانا کھائے ہوئے اب ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ بیت چکا ہے۔
منوج نے کہا کہ انکو رات کا کھانا نہ کھاتے ہوئے اب 13سے 14سال ہوگئے ہیں اور ایسا عمل کرتے ہوئے انہوں نے اپنے دادا کو دیکھا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے سوچا کہ میرے دادا بہت دبلے پتلے تھے اور ہمیشہ بہت ہی فٹ رہتے تھے، اس ہی وجہ سے میں نے یہ طے کیا کہ میں بھی اپنے دادا کے کھانا کھانے کے طریقے کو اپناؤنگا، جب میں نے ایسے کرنا شروع کیا تو میرا وزن کم ہونا شروع ہوگیا اور میں کافی تندرست بھی محسوس کرنے لگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خود کو پہلے سے زیادہ صحتمند محسوس کرنے کے بعد میں نے یہ طے کرلیا کہ اب میں اس ہی طریقے کو اپنائے رکھوں گا، لیکن میں نے دادا کے طریقے میں یہ تبدیلی کی کہ میں کبھی 12 تو کبھی 14 گھنٹے کے لیے بھوکا رہتا اور پھر آہستہ آہستہ میں نے رات کا کھانا کھانا بالکل چھوڑدیا۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد کچن میں کوئی کام نہیں ہوتا پھر جب میری بیٹی ہاسٹل سے گھر آتی ہے تو کچن استعمال میں آتا ہے۔
منوج باجپائی نے بتایا کہ ابتداء میں ایسا کرنا کافی مشکل کام تھا تو میں زیادہ سےزیادہ پانی پیتا تھا اور کچھ صحت بخش بسکٹ کھاتا تھا تاکہ میری بھوک ختم ہوسکے اور اس روٹین سے انسانی جسم کو بےحد فائدہ ہوتا ہے اور انسان بہت سی مہلک بیماریوں جیسے ذیابیطس، کالیسٹرول اور دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔
بھارتی اداکار منوج باجپائی نے گزشتہ10 سال سے رات کا کھانا کیوں نہیں کھایا؟وجہ بتادی








