بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جیکلین فرنانڈز ایئرپورٹ پر اپنا سامان بھول گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) 200 کروڑ  کےمنی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والی معروف بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈز آج ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئیں جہاں وہ صحافیوں اور فوٹوگرافرز کو دیکھ کر فوراً سکیورٹی چیک سے گزر کر ایئرپورٹ میں داخل ہوگئیں۔وائرل ویڈیو کلب میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کو چند قدم چلنے کے بعد اپنے سفری سامان کے بارے میں خیال آیا۔ جب انہوں نے پیچھے مُڑ کر دیکھا تو سامان باہر ہی موجود تھا، انہوں نے اپنی اسسٹنٹ سے سامان اندر لانے کو کہا کہ” اگرچہ یہ تو معلوم نہیں کہ وہ کہاں جا رہی تھیں لیکن فلم پروڈیوسر راگھو شرما بھی ان کے ہمراہ تھے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں کسی پروجیکٹ پر کام میں مصروف ہیں۔”

https://www.instagram.com/reel/CsGGx9dO_T0/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading

اگھو شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جیکلین فرنانڈز کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کو ایک طیارے میں چہرے پر ماسک لگائے سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔تصویر کے کیپشن میں فلم پروڈیوسر نے لکھا کہ”جیکلین کے ساتھ اپنے پسندیدہ شہر جا رہا ہوں۔” جیکلین 13 مئی کو کولکتہ میں “دبنگ دی ٹور ری لوڈڈ” میں پرفارم کریں گی, جہاں ان کی چند مشہور فلمی شخصیات سلمان خان، سوناکشی سنہا، پوجا ہیگڑے سے ملاقات متوقع ہے۔