ممبئی (ویب ڈیسک) دھرمیندر نے کہا ہے کہ وہ جب بھی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کو دیکھتے ہیں تو انہیں اپنی اور ہیما مالنی کے ساتھ کی یاد آتی ہے، دھرمیندر کہتے ہیں کہ سکرین پر رنویر اور عالیہ کی جوڑی میں کچھ معصوم اور جادوئی سا ہے، وہ مجھے سکرین پر ہیما اور میری یاد دلاتے ہیں جب ہم ایک ساتھ بہت سی فلموں میں کام کرتے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کو بہترین آن سکرین ساتھی اداکار کے طور پر مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جاتا ہے۔ بالخصوص جن لوگوں نے کرن جوہر کی راکی اور رانی کی پریم کہانی دیکھی، وہ جوڑی کے دل کی گہرائیوں سے معترف ہیں۔لیجنڈ اداکار کا کہنا تھا کہ بہت سلجھے ہوئے بچے ہیں وہ اسکرین پر ایک سمجھدار جوڑے لگتے ہیں۔ لوگ رنویر اور عالیہ میں ہیما اور میری جھلک دیکھیں گے۔









