دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر بچے آج خدا کے اس تحفے کو شکر ادا کرتے ہوئے اپنی ماؤں سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ میں بھی کئی اداکارائیں ماں بننے کے بعد پہلی مرتبہ مدرز ڈے منا رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدرز ڈے 2023ء سونم کپور، عالیہ بھٹ، کاجل اگروال، بپاشا باسو اور گوہر خان کے لیے خاص ہے کیونکہ یہ اداکارائیں پچھلے ایک سال میں ماں بنی۔
بھارتی اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے یہاں 10 مئی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ کے یہاں گزشتہ سال 12 نومبر کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2018ء میں شادی کرنے والی اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کے ہاں 4 سال بعد 2022 میں پہلےبچے کی پیدائش ہوئی۔
اداکارہ کاجل اگروال اور ان کے شوہر گوتم 19 اپریل 2022ء کو بیٹے کے والدین بنے تھے۔
علاوہ ازیں اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی گزشتہ سال نومبر میں بیٹی کے والدین بنے تھے۔









