پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار کا اپنی ماں کے بارے میں دیا گیا ایک انٹرویو ’مدرز ڈے‘ پردوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اس پرانے انٹرویو سے وائرل ہونے والےاس ویڈیو کلپ میں عثمان مختار نے اپنے پراجیکٹس کی شوٹنگ کے لیےطویل عرصے تک گھر سے دور نہ رہنے کی وجہ بتائی ہے۔
اس انٹرویو میں میزبان نے اداکار سے یہ سوال پوچھا کہ اسلام آباد اور لاہور سے تعلق رکھنے والے تمام اداکار اب کراچی میں رہتے ہیں لیکن آپ صرف اپنے پراجیکٹس کی شوٹنگ کروانے کے لیے آتے ہیں تو کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اس کا آپ کے کیریئر پر منفی اثر پڑتا ہے؟
اداکار نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ بالکل، اس سے میرا کیریئر متاثر ہوتا ہے لیکن میرے لیے سب سے اہم میری امّی ہیں جوکہ بیمار ہیں اور میں اُنہیں اکیلے اسلام آباد میں نہیں چھوڑ سکتا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس لیے بہت کم ایسا ہوا کہ میں نے اس طرح کے پراجیکٹس کا انتخاب کیا ہو جن کی شوٹنگ کے لیے مجھے بہت طویل عرصے تک اپنے گھر سے دور رہنا پڑے۔
https://www.instagram.com/reel/CsN17n2smCT/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading
اُنہوں نے مزید بتایا کہ مجھے اگر کسی پراجیکٹ کی شوٹنگ کے لیے کچھ وقت اپنے گھر سے دور رہنا پڑے تو ان کے پاس میری بہنیں، کزنز یا بھانجی کوئی نہ کوئی موجود ہوتا ہے۔
عثمان مختار نے بتایا کہ میں اپنی والدہ کو ساتھ لے کر کراچی بھی شفٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ اُنہیں ڈائمینشیا ہے اور اس طرح اچانک اُنہیں ایک ماحول سے نکال کر بالکل مختلف ماحول میں لانا ان کی صحت کے لیےصحیح نہیں ہے۔









