کراچی(شوبز ڈیاک)پاکستانی معروف اداکار وماڈل عماد عرفانی کا بیٹا زاویارعرفانی انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک خبرعماد عرفانی کی ایک قریبی دوست کی جانب سے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر چند گھنٹے قبل شیئر کی گئی ہے۔شانزے شیخ انسٹاگرام صارف کا اپنی سٹوری میں لکھنا ہے کہ “اُن کے دوست عماد عرفانی کا بیٹا زاویارعرفانی کا آج انتقال ہو گیا ہے۔”

شانزے شیخ کا افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ اولاد سے بڑا کوئی دُکھ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرشیئرکی گئی اس سٹوری میں عماد عرفانی کے بیٹے کے انتقال کی وجہ شیئر نہیں کی گئی ہے۔









