سینئر اداکارہ عفت عمر کا شمار پی ٹی آئی کی ناقدین میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ اکثروبیشتر عمران خان کے حمایتی افراد کی جانب سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔
گزشتہ روز مدر زڈے کے موقع پر عفت عمر نے اپنی مرحوم والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا تھاجس کے بعد انہیں ایک بار پھر پی ٹی آئی کارکنان کی تنقید کا سامنا رہا۔
View this post on Instagram
اب اداکارہ نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان پر غصے کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو میں عفت عمر کا کہنا تھا کہ مدرز ڈے کے موقع پر میں نے والدہ کی تصویر لگاکر مدرزڈے وش کیا تھا لیکن پی ٹی آئی سپورٹر اتنے ظالم اور اس قدر نیچے گرچکے ہیں، ان کا دماغی توازن ان کے لیڈر نے اتنا خراب کردیا ہے کہ انہیں یہ بھی شرم نہیں آتی کہ کسی کی ماں کی پوسٹ کو تو چھوڑ دینا چاہیے۔
عفت عمر نے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے نہیں بخشا میرے خاوند یہاں تک کہ میری اولاد کو بھی نہیں بخشا لیکن ماں ایسی ہستی ہے جس پر سب کو شرم آجاتی ہے لیکن عمران خان اور ان کے سپورٹرز کو کسی بات پر شرم آجائے یہ ممکن نہیں۔









