لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی مقدمے درج کرانے کے لیے تھانے قلعہ گجر سنگھ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پرویزالٰہی نے آئی جی پنجاب ، ایس ایس پی آپریشنزکیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آج ایوان میں تو کارروائی ہوئی ہی نہیں، آج کی کارروائی غیر قانونی تھی،انہوں نے آج جو کچھ بھی کیا یہ غیر قانونی ہے، میرا بازو توڑ دیا گیا، ہم کہتے ہیں دن کی روشنی میں ہمیں انصاف دیں، آج ایوان میں تو کارروائی ہوئی ہی نہیں۔خیال رہےپنجاب اسمبلی میںہنگامہ آرائی کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی پر تشدد کیا گیا جس سے ان کا بازو ٹو ٹ گیا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ تشدد کرتے ہوئے میں نے رانا مشہود کو دیکھا،انہوں نے میرا بازو توڑدیا،انہوں نے مجھے حملہ کروا کر مارنے کی کوشش کی،حمزہ شہباز کہہ رہا تھا کہ پکڑ لو ماردو،اجلاس شروع کیا گیا تو یہ غیر قانونی ہوگا،میرےلئے کوئی عدالت نہیں میں کہاں جائوں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ان حکمرانوں نے مجھے جان سے مروانے کی کوشش کی ہے، حمزہ شہباز آرڈر دے رہا تھا، پکڑ لو ، پکڑ لو ، مار دو ، مار دو۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ انہوں نے میری اچھائی کا اچھا بدلہ دیا، کیا آج تک اسپیکر کے ساتھ کبھی اس طرح ہوا ہے؟ آج میرے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے۔پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ سب ایک پلاننگ کے تحت پوری فلم چلی، یہ اپنی طرف سے مجھے ختم کر کے گئے ہیں۔ رانا مشہود نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میں بے ہوش ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک پلاننگ کے تحت پوری فلم چلی، میں جاؤں کہاں؟ میں اپنے اللّٰہ کی عدالت میں جاؤں گا، عدالتیں کسی غریب کیلئے نہیں کھلتیں، امیروں کیلئے رات کو بھی عدالتیں کھلتی ہیں۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ از خود نوٹس ان کیلئے لیا جاتا ہے جن کی کوئی سفارش ہو۔
پرویزالٰہی نے آئی جی پنجاب ، ایس ایس پی آپریشنزکیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی








