بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الہٰی معاملے پر ریحام خان کا دلچسپ تبصرہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پنجاب اسمبلی میں چودھری پرویز الہٰی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی میں پرویز الہٰی بھی زخمی ہوگئے، جس میں ان کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے بعد چودھری پرویزالٰہی مقدمے درج کرانے کے لیے تھانے قلعہ گجر سنگھ پہنچ گئے،انہوں نے پرویزالٰہی نے آئی جی پنجاب ، ایس ایس پی آپریشنزکیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے 3 سال میں پنجاب میں ایسے جدید اسپتال بنادیے جہاں ٹوٹے ہوئے بازو کا علاج پایوڈین سے ہوتا ہے۔