کرکٹر محمد عامر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران بابر اعظم اور ٹیل اینڈر کو بولنگ کروانے سے متعلق میرے بیان کو ویوز اور چورن بیچنے کیلئے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو محمد عامر کی جانب سے اپنے یوٹیو ب چینل پر بھی شیئر کی گئی جس میں انہیں بابر اعظم کی کپتانی اور پی ایس ایل کے دوران دیے گئے اپنے بیان سے متعلق وضاحت پیش کرتے دیکھا گیا۔
ایشیا کپ اور پھر میں ورلڈکپ میں ٹیم کی کپتانی سے متعلق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کے اعلان کے بعد اب پی سی بی کو پاکستان ٹیم کیلئے کپتان کا اعلان بھی کردینا چاہیے کیوں کہ اب ورلڈکپ میں زیادہ وقت نہیں، اب کپتان کی تبدیلی کا کوئی جواز نہیں بنتا، اب پی سی بی کو بابر اعظم کو بھی واضح کردینا چاہیے کہ وہی کپتان ہوں گے تاکہ انہیں بھی واضح ہوجائے اور وہ پی سی بی کی مینجمنٹ کے ساتھ مل کر ٹیم کیلئے منصوبہ بندی کرسکے۔









