کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں چیئرمین عمران خان کے خطاب سے قبل مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اونگزیب نے عوام کو اہم مشورہ دیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ’پیرنٹل گائیڈ‘ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بچوں اور نوجوانوں کو ٹی وی سے دور رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ دیر بعد بداخلاقی اور بدتہذیبی کی غلاظت ٹی وی اسکرینوں سے ابلنے والی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ ڈیلے میکنزم استعمال کریں تاکہ قوم گالیوں سُننے سے بچ سکے۔
عوام سے اپیل ہے کہ "پیرنٹل گائیڈ" کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بچوں اور نوجوانوں کو ٹی وی سے دور رکھیں کیونکہ کچھ دیر بعد بداخلاقی اور بدتہذیبی کی غلاظت ٹی وی سکرینوں سے ابلنے والی ہے۔ میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ ڈیلے میکنزم استعمال کریں تاکہ قوم گالیوں سُننے سے بچ سکے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 16, 2022









