اسلام آباد(ممتاز نیوز)معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر عاصمہ اسماعیل بٹ نے جڑواں شہروں کے فنکاروں کے ہمراہ راولپنڈی آرٹس کونسل میں پاک افواج سے اظہار یکجتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک بھر کے فنکار پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ملک کے جیسے بھی حالات ہوں فنکار برادری پیچھے نہیں رہتی،تاریخ گواہ ہے کہ جنگ کےدور میں بھی میڈم نور جہاں نے اپنے پاک فوج کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے محاذ جنگ پر جا کر قومی ترانے گائے۔عاصمہ اسماعیل بٹ کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں بھی راحت فتح علی خان , سحر علی بگا , عاطف اسلم جیسے معروف گلوکاروں نے ملی نغمے گا کر وطن اور پاک فوج سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا , آج راولپنڈی اسلام آباد کے فنکار راولپنڈی آرٹس کونسل میں جمع ہوئے جنھوں نے مل کر اندرون و بیرون ملک دشمن عناصر اور پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پراپگینڈہ کرنے والے شرپسند عناصر کو یہ پیغام دیا کہ جیسے بھی حالات ہوں ہم سب فنکار پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جیسے بھی حالات ہوں سب فنکار پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،عاصمہ اسماعیل بٹ








