بہاول پور(وحیداحمد) پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور اور وویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری بہاول پور ڈویژن نے فن وثقافت کے فروغ اورمقامی فنکاروں کی فلاح کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے ہیں۔ پنجاب آرٹس کونسل، بہاول پورڈویژن کی جانب سے ڈائریکٹرآرٹس کونسل سجادحسین اوروویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری بہاولپورڈویژن کی جانب سے سینئروائس پریذیڈنٹ ارم طاہرنے مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے۔ مفاہمت کی یاداشت کے تحت دونوں ادارے فن وثقافت کے فروغ کے لیے ایک دوسرے سے بھرپورتعاون کریں گے۔ مفاہمتی یادداشت کی تقریب پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور میں منعقدہوئی۔ پنجاب آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل کامران، ذکا اللہ، ماہ جین طاہر اور وویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی منیجر مریم ندیم اورآسیہ نور بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ تعاون کے شعبوں میں فن وثقافت کی ترویج کے لیے مل کر ایسی حکمت عملی بنائی جائے گی جس سے فنکاروں کوپلیٹ فارم سمیت فلاحی امور انجام دیے جائیں گے۔اس مفاہمت نامے میں دونوں اداروں کے لیے دستیاب تجربے، معلومات ومتعلقہ مسائل اورتکنیکی ترقی پرسیمینارز، مباحثے، تربیتی اوراستعدادصلاحیت پرمبنی پروگرامزشامل ہیں۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈائریکٹرآرٹس کونسل سجادحسین نے کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل ثقافت کی ترویج کے لیے اپنا بھرپورکرداراداکرے گی۔
پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور اور وویمن چیمبرآف کامرس کافن وثقافت کے فروغ اورمقامی فنکاروں کی فلاح کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پردستخط








