بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے اپنی شادی سے قبل ماں بننے اور اس پر اپنے والدین کی جانب سے آنے والے ردِ عمل سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
نیہا دھوپیا نے گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا ’ٹائمز ناؤ‘ کو ایک انٹرویو کے دوران شادی سے قبل ماں بننے، اس خبر کو والدین سے شیئر کرنے اور اس پر اپنے والدین کی جانب سے آنے والے ردِ عمل سے متعلق کھُل کر بات کی ہے۔
نیہا دھوپیا نے انٹرویو کے دوران کہا کہ میری اور انگت بیدی کی شادی ایسی تھی جس کی پہلے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی، کیوں کہ میں شادی سے قبل ہی ماں بننے والی تھی، اسی لیے جب میں نے یہ خبر اپنے والدین کو سنائی تو وہ بالکل پرسکون رہے، اُنہیں اس خبر سے خوشی ملی تھی۔
نیہا دھوپیا کا بتانا تھا کہ میرے والدین نے سختی سے مجھے 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، میرے والدین کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس 72 گھنٹے ہیں، اس سے پہلے کہ ہم اس شادی کو تسلیم نہ کریں، جَلدی سے شادی کر لو۔
نیہا دھوپیا نے کہا کہ مجھے والدین کی جانب سے صرف ڈھائی دن کا وقت دیا گیا تھا کہ میں ممبئی جا کر انگت بیدی سے شادی کرسکوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2018 میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نیہا دھوپیا کے شوہر انگت بیدی سے سوال کیا گیا تھا کہ اُنہوں نے اپنے اور نیہا کے والدین کو شادی کے لیے کیسے راضی کیا تھا؟
جس پر انگت بیدی کا کہنا تھا کہ میں نے بس اپنے والدین سے یہی کہا تھا کہ میں اور نیہا والدین بننے والے ہیں، اس خبر پر پہلے سب حیران ہوئے پھر بہت ڈانٹ پڑی۔
یاد رہے کہ نیہا اور انگت بیدی نے 10 مئی، 2018 کو سادگی سے خفیہ شادی کر لی تھی۔









