بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گلوکارہ ٹیلر سوفٹ نے گارڈ کی بدتمیزی پرمداح کو مفت ٹکٹس د ے دیئے

واشنگٹن(شوبز ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں بدتمیزی کا نشانہ بننے والی ایک مداح کو مفت میں ٹکٹس دے دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوفٹ کی ایک پرستار نے بتایا کہ یہ واقعہ امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں پیش آیا،جب گلوکارہ نے یہ معاملہ دیکھا تو انہوں نے اپنے پروگرام کے مفت ٹکٹس انہیں دے دیے۔کیلی انگلس نامی پرستار نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ” ٹیلر سوئفٹ نے انہیں مفت میں پروگرام دیکھنے کا موقع دیا, میں صرف ڈانس کر رہی تھی کہ ایک سیکیورٹی گارڈ مجھ پر چیخنا شروع ہوگیا۔ وہ گارڈ اسٹیج کے پاس ہمیں تصویریں نہیں لینے دینا چاہتا تھا، بلاوجہ سختی کر رہا تھا۔”

پرستار نے کہا کہ “میں اور میرے دوست جب بھی ڈانس کرتے، ہنسنے اور لطف اندوز ہونے لگتے تو اس گارڈ کو بہت تکلیف ہوتی اور وہ ہمیں صرف سیدھے کھڑے رہنے کی ہدایت دیتا۔”

کیلی کا کہنا تھا کہ” یہ سب ٹیلر سوئفٹ دیکھ رہی تھیں، اور انہوں نے گانا روک کر گارڈ کو ڈانٹا اور ہمیں مفت ٹکٹس دیے۔”