بھارت میں ایک نوجوان انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) دیکھنے اسٹیڈیم تو ضرور آیا لیکن میچ فون پر دیکھتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان اسٹیڈیم میں چنائی سپر کنگز اور دہلی کیپیٹل کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کیلئے آیا تھا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان اسٹیڈیم میں لگی کرسیوں پر لیٹا ہوا ہے لیکن اسٹیڈیم میں لائیو میچ دیکھ کر انجوائے کرنے کے بجائے موبائل فون پر میچ دیکھ رہا ہے۔
نوجوان کی ویڈیو اسٹیڈیم میں لگے کیمرے میں عکس بند کرلی گئی جس کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو پر تبصرے کرنے والے صارفین بھی نوجوان کے اس عمل سے محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے ہیں۔
https://twitter.com/bijjuu11/status/1656318122469781509?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1656318122469781509%7Ctwgr%5E8422e02cc4f79624f7fea5defc750a577aaa3562%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F328176-









