بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نااہل حکومت سے عوام کی جان چھوٹی ،پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کیلئے ایک بھی بڑا منصوبہ نہیں دیا،سعید غنی

کراچی (مانیٹرنگڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کےر ہنماء سعید غنی نے کہاکہ عمران خان نے آئین شکنی کی ہے، عدم اعتماد کی تحریک آئینی راستہ ہے،عمران خان کوعدم اعتماد کے ذریعے نکلناپڑا،اتوار کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ کاکہناتھاکہ پنجاب اسمبلی میں بھی انہوں نے وہی کہانی دہرائی،

تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جلسے میں30ہزار سے زیادہ لوگ نہیں تھے،نا اہل حکومت سے پاکستان کے عوام کی جان چھوٹی ہے،پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کیلئے ایک بھی بڑا منصوبہ نہیں دیا،پی ٹی آئی نے کراچی اور سندھ اسمبلی میں بدتمیزی کا کلچر متعارف کرایاکرپشن،مہنگائی اور بے روزگاری انتہا پر پہنچا دی،توشہ خانہ کیس کویہ جھٹلانہیں سکتاتوشہ خانے کے تحفوں کو مارکیٹ میں بیچ دیئےعمران خان نے یہ کرپشن خود کی ہے اس کو نہیں جھٹلایا جاسکتاباقیوں پر توشہ خانہ کا کیس بن سکتا ہے

تو عمران خان کیا آسمان سے اترا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جماعت کو بھارتیوں اور یہودیوں نے فنڈ کیا ہے،قانون کے مطابق کوئی جماعت بیرونی فنڈ نہیں لے سکتی،عمران خان، عارف علوی، سابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو آئین شکنی کی سزا ملنی چاہیے