جنوبی کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس (Bangtan Boys) کے گلوکار جنک کوک کو کھانا وصول نہ کرنے پر مداح کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے پاپ گلوکار جنک کوک کو مبینہ طور پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کے بعد بی ٹی ایس آرمی کے نام سے مشہور اس بینڈ کے لاکھوں مداحوں نے ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی ٹی ایس کے رکن جنک کوک نے کھانا بھیج بھیج کر پریشان کر دینے والے مداح کو کھانا بھیجنے سے منع اور بار بار کھانا بھیجنے پر قانونی کارروائی سے متعلق ایک شو کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔
مداح نے اب سوشل میڈیا کا استعال کرتے ہوئے گلوکار کے اس پیغام پر جواب دیا ہے۔
مداح نے جنک کوک کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تمہیں کیا لگتا ہے کہ میں اِسے (جنک کوک) مار نہیں سکتا؟ مجھے اس کے گھر کا پتہ معلوم ہے، جہاں میں کھانا بھجوا رہا ہوں وہیں میں اُسے مار بھی سکتا ہوں۔
Protect Jungkook and ensure his safety as death threats had been made against him by an account claiming that they have access to his home address as they are the one that SENT HIM FOOD. His safety is of utmost priority. TAKE ACTION IMMEDIATELY!!!! @HYBEOFFICIALtwt… pic.twitter.com/KbpN1HajwV
— JK DAILY ⁹⁷𝄞ʲᵏ🦋♍️ (@Daily_JKUpdate) May 14, 2023
اس ٹوئٹ کے بعد اب جنک کوک کے مداحوں کی جانب سے دھمکیاں دینے والے ٹوئٹر صارف کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
مداحوں نے بی ٹی ایس کی حفاظت کرنے والی کمپنی ’بگ ہٹ‘ پر زور دیا کہ وہ جنک کوک کی حفاظت کرے اور اسے محفوظ رکھے۔









