بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران عباس کی مدینے میں نعت پڑھتے ویڈیو وائرل

اداکار عمران عباس ان دنوں عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ سے اپنی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرچکے ہیں۔

انسٹاگرام پر عمران عباس کی جانب سے مدینے میں گنبد خضرا کے سامنے بیٹھے نعت پڑھتے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں عمران عباس کو سبز رنگ کے کرتے پر سفید امامہ پہنے عقیدت کے ساتھ   مشہور نعت ’کھلا ہے سب ہی کیلئے باب رحمت یہاں کوئی رتبے میں نہ ادنیٰ نہ عالی‘ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)


اداکار کی ویڈیو پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دیں پیش کی جارہی ہے۔