بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’بھارتی نہیں یہ پاکستانی مستقبل ہے‘، عاصم اور گوہر نے امیتابھ بچن کی تصحیح کردی

الی وڈ بگ بی امیتابھ بچن پاکستانی بچے کی ویڈیو کو بھارتی ویڈیو سمجھ کر شیئر کربیٹھے جس کی تصحیح کیلئے پاکستانی اداکاروں کو پوسٹ کرنا پڑی۔

حال ہی میں امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں بگ بی نے بچے کی بیٹنگ تکنیک سے متاثر ہوکر اسے بھارت کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں قرار دیا تھا۔

ویڈیو میں بچے کو شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم بگ بی پاکستانی بچے کو بھارتی بچہ قرار دے کر غلطی کربیٹھے جس کی تصحیح کیلئے پاکستانی گلوکار و اداکار دونوں ہی سامنے آگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

اداکار گوہر ممتاز نے امیتابھ بچن کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں واضح کیا کہ یہ بچہ پاکستان سے ہے، اس بچے کی ویڈیو کو کچھ عرصہ پہلے ایک پاکستانی پیچ پر ان ہی کی آئی ڈی کے ذریعے دیکھا تھا لیکن اگر ہم ایک دوسرے کے ملکوں میں کھیلنے کیلئے راضی ہوجائیں تو کرکٹ کا مستقبل ہمارے ہاتھوں میں ہے،اس کے علاوہ میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں۔

اسکرین گریب

بعدازاں گلوکار عاصم اظہر نے بھی بالی وڈ اداکار کی ویڈیو پر تبصرہ کیا اور انہیں بتایا کہ ڈیئر سر میں پاکستان سے آپ کا بہت بڑا مداح ہوں، جیسا کہ میرے دوست گوہر ممتاز واضح کرچکے ہیں کہ یہ بچہ پاکستان کا ہے لیکن آپ اس جگہ بالکل صحیح ہیں اور دونوں ملکوں کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، اگر ہم ماضی کے دنوں میں پیچھے جائیں جہاں دونوں ملکوں کے اسٹارز ہمیں ایک دوسرے کے سامنے کھیلتے ہوئے ملتے تھے۔