معروف پاکستانی اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر نے ذیابطیس کی دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
ارسلان نصیر نے اپنی انسٹااسٹوری پر جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی اور شماریات کے تعاون سے ایک گروپ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی ایک تحقیقی رپورٹ کے نتائج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی تحقیق کے نتائج کے مطابق پاکستان میں ذیابطیس کے پھیلاؤ کی شرح سب سے زیادہ 30.8 فیصد ہے۔
اُنہوں نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شُکر ہے، کسی چیز میں تو ہم فرسٹ آئے‘۔
اُنہوں نے اپنی انسٹااسٹوری کے آخر میں’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔
واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی اور شماریات کے تعاون سے ایک گروپ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کے پھیلاؤ کی شرح سب سے زیادہ 30.8 فیصد ہے۔
اس تحقیق میں 38 ممالک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے جن میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد کویت 24.9 فیصد کے ساتھ دوسرے اور مصر 20.9 فیصد ذیابیطس کے کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔









