پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ و ماڈل میرب علی نے اپنے بالوں کی کٹنگ کے پیچھے چھپے راز سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ نے گزشتہ ہفتے اپنے نئے ہیئر کٹ میں تصویر اپلوڈ کی تھی جس کے کیپشن میں اُن کا بتانا تھا کہ اُنہوں نے حادثاتی طور پر میں اپنے بال اتنے چھوٹے کر لیے ہیں، مگر اُنہیں اپنا یہ ہیئر کٹ پسند آ رہا ہے۔
View this post on Instagram
\
اس پوسٹ پر میریب علی کے منگیتر، معروف گلوکار عاصم اظہر نے بھی تبصرہ کیا تھا۔
عاصم اظہر کا میرب علی کے نئے ہیر کٹ سے متعلق کہنا تھا کہ اگر یہ ہیئر کٹ اتنا اچھا لگ رہا ہے تو یہ کوئی حادثہ نہیں ہے۔

بعد ازاں میرب علی نے ایک لائیو سیشن میں بالوں کے ہیئر کٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جب بھی اداس ہوتی ہیں اپنے بال کاٹ لیتی ہیں۔
View this post on Instagram
میرب علی کا اپنے ویڈیو سیشن میں بتانا تھا کہ اُنہیں اپنے بال کاٹ کر اچھا لگتا ہے، وہ اداس ہوتی ہیں تو بال کاٹ کر اچھا محسوس کرتی ہیں۔
View this post on Instagram









