پاکستانی یوٹیوبر ابرار حسن کو بھارت میں بے پناہ پیار مل رہا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
ابرار حسن پاکستان کے معروف یوٹیوبر ہیں جو دنیا بھر میں اپنی موٹر سائیکل پر گھومتے پھرتے اور سیاحت پر کونٹینٹ بناتے ہیں
View this post on Instagram
ابرار حسن آج کل بھارت کے شہر دہلی میں ہیں جہاں اِن کے پرجوش استقبال سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں بھارتی شہریوں کو ابرار حسن کے وی لاگز کی تعریفیں کرتے ہوئے اور اُن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل ابرار حسن نے خود کو بھارتی شہر ممبئی میں ملنے والے پیار کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں بھی ممبئی کے شہریوں کو ابرار حسن کے ساتھ سیلفیز بنواتے اور آٹو گراف لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔









