لاہور/راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورگیریژن کادورہ کیا جہاں کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیزنےآرمی چیف کااستقبال کیا ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سےگیریژن آفیسرزاورسابق فوجیوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اس موقع پر آرمی چیف نےلاہورکورکی پیشہ ورانہ تیاریوں اورمعیارکوسراہا انہوں نے کہاکہ پروپیگنڈےسےریاستی یکجہتی کوخطرات لاحق ہوتےہیں،قیاس آرائیوں اورافواہوں کامقابلہ کرنےکیلئےمتحدردعمل کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ فوج اپنی طاقت عوام سےلیتی ہے، فوج اورعوام کےدرمیان خلیج پیداکرنےکی کوشش برداشت نہیں کی جائےگی،آرمی چیف نے کہا کہ دشمن قوتیں طویل عرصےسےانتشارپیداکرنےکیلئےسرگرم ہیں تاہم دشمن قوتوں کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سی ایم ایچ بھی گئے جہاں انہوں نے میجرحارث عزیزکی عیادت کی ۔آرمی چیف نے کہاکہ میجرحارث عزیز کےمعاملےپرقانون اپناراستہ خود بنائےگا، واقعہ کےذمہ داران گرفتارکرلیےگئےہیں، انہوں نے کہاکہ انصاف کےتقاضےپورے کیے جائیں گے، کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
فوج اورعوام میں خلیج پیداکرنےکی کوشش برداشت نہیں کی جائےگی،آرمی چیف








