اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے نیشنل فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کاافتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ نجی ٹی وی چینلزمیں فلم سازی کارجحان بڑھ رہاہے،بدقسمتی سےفلم سازی ایک طبقے تک محدودہوگئی،نیشنل فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کے قیام سےفلم سازی کوفروغ ملے گا۔
اتوار کواپنے خطاب میں وزیراطلاعات نے کہاکہ 2018میں فلم سازی کی پالیسی بنائی گئی،انڈسٹری کوٹیکس فری کیاگیا،فلم پالیسی میں سینماہاؤسز کوبحال کرنے پربھی توجہ دی گئی ہے،فلم انسٹی ٹیوٹ کاقیام اس شعبے کےفروغ کےوژن کاحصہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے اقدامات کےباعث حالیہ بننے والی فلمز نے عالمی سطح پربزنس کیا،پی ٹی وی اورریڈیوپاکستان کےپاس ملک کاسب سےبڑاانفراسٹرکچرموجودہے،پی ٹی وی اکیڈمی بچوں کوآئین ،جمہوریت اورسیاست کےبارے میں آگاہی دے۔
نجی ٹی وی چینلزمیں فلم سازی کارجحان بڑھ رہاہے،بدقسمتی سےفلم سازی ایک طبقے تک محدودہوگئی،مریم اورنگزیب








